الرجی کا شکار مریضوں کوکورونا ویکسین لگانے سے کیوں روک دیا گیا؟ کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟ لوگ پریشان ہو گئے

بیجنگ (این این آئی) برطانیہ میں محکمہ صحت کے حکام نے الرجی کا شکار افرادکوکورونا ویکسین لگانے سے روک دیا ہے۔ برطانوی میڈیاکے مطابق یہ ہدایت برطانیہ میں دواؤں اور طبی آلات کے معیار پر نظر رکھنے والے ادارے ‘میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹ ریگولیٹری ایجنسی’ نے جاری کی ہے۔ برطانوی محکمہ

صحت کی ریگولیٹری ایجنسی نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہیں کسی قسم کی غذا، دوا یا ویکسین سے الرجی ہوتی ہے وہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین نہیں لگوائیں۔حکام کی جانب سے یہ ہدایات گزشتہ روز ویکسین لگوانے والوں میں سے دو افراد پر الرجک ری ایکشن آنے کے بعد جاری کی گئی ہیں، دونوں افراد کا تعلق برطانوی محکمہ صحت سے ہے اور دونوں کے متعلق بتایا گیا ہے انہیں الرجی کی شکایت تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن پروگرام کے مانیٹرنگ سسٹم کی بہتری کی وجہ سے الرجک ری ایکشن کے ان دو وقعات کا جلد ہی پتہ چل گیا اس لئے احتیاطی مشورے جاری کردیئے گئے ہیں۔۔۔۔

کورونا ویکسین کے استعمال کا آغاز ہو گیا، دنیا میں کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی

لندن(این این آئی)دنیا میں کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 90 سال کی خآتون کو لگا دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس ویکسینیشن پروگرام کا آغاز ہوا ہے جس میں کورونا کی پہلی ویکسین شمالی آئرلینڈ کی 90 سالہ خاتون مارگریٹ کینان کو لگائی گئی ہے۔ مارگریٹ کینان کو فائزر،بایو این ٹیک کی کورونا وائرس ویسکین لگائی گئی ہے۔دوسری جانب کیینن نے میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے بتایا کہ میری ایک بیٹی، ایک بیٹا اور چار پوتے ہیں جبکہ میں اگلے ہفتے 91 برس کی ہوجاں گی۔کیننان نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ میں دنیا کی وہ پہلی انسان ہوں جسے کورونا وائرس ویکسین لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اب ناصرف بہترین طریقے سے اپنی 91ویں سالگرہ منا سکوں گی بلکہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ نئے آنے والی سال کی خوشیاں بھی مناں گی۔برطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 70 اسپتالوں میں کورونا وائرس ویکسین لگائی جارہی ہے، امید ہے فائزر کورونا وائرس ویکسین کی اگلی کھیپ اگلے ہفتے مل جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں