کراچی (این این آئی) ایمریٹس نے اپنے پاکستانی مسافروںکے لئے موسم سرما کے تفریحی مقامات کی سیر کے ساتھ ہی دنیا کے طویل ترین پنج ستارہ ہوٹلوں میں شامل جے ڈبلیو میریٹ مارکیوئیس دبئی میں اعزازی قیام کی سہولت پیش کردی ہے۔ اس بلند قامت ہوٹل میں ایوارڈ یافتہ ڈائننگ کی سہولیات ہیں، اپنا شاپنگ گیلریا ہے اور
دنیا کا مشہور اسپا بھی موجود ہے۔ اس کے قریب ہی دبئی مال، برج خلیفہ اور دبئی اوپیرا جیسے معروف مقامات ہیں۔ اس سہولت سے وہ مسافر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جو 6 دسمبر 2020 سے 28 فروری 2021 کے درمیان دبئی کا سفر کرنے کے لئے 2 دسمبر سے 23 دسمبر کے درمیان ریٹرن اکانومی ٹکٹ بک کرائیں گے۔ وہ دبئی میں پہلی رات جے ڈبلیو میریٹ مارکیویس میں اعزازی طور پر گزار سکیں گے۔ بزنس کلاس میں بکنگ کرانے والے صارفین آمد والے روز سے ہی دو راتیں اعزازی طور پر قیام کرسکیں گے۔ دبئی کے سفر میں پاکستانی مسافروں کے لئے اکانومی کلاس کا کرایہ 285 ڈالر سے شروع ہوتا ہے جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ 720 ڈالر سے شروع ہوتا ہے۔ ایمریٹس اس وقت پاکستان کے پانچ شہروں سے پروازیں آپریٹ کررہا ہے جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ایمریٹس مسافروں کو سامان پر بھی زبردست ڈسکائونٹ پیش کر رہا ہے۔ ایمریٹس سے جنوبی اور شمالی امریکہ یا افریقہ کیلئے ایمریٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کو اعزازی طور پر ایک اضافی سوٹ کیس / کارٹن لیجانے کی سہولت ہوگی جبکہ ایمریٹس کے نیٹ ورک پر موجود دوسرے مقامات کا سفر کرنے والوں کو 10 کلو گرام اضافی سامان لیجانے کی اجازت ہوگی۔ ایمریٹس میں مسافر ایئرلائن کے ایوارڈ یاتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس پر 4500 سے زائد
چینلز سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جس میں پاکستانی مسافروں کے لئے اردو زبان میں بھی نشریات موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو علاقائی سطح پر مشہور کھانے اور اعزازی مشروبات بھی دستیاب ہوں گے۔ ایمریٹس کے صارفین اب باسہولت بکنگ آپشنز کے ساتھ پرسکون انداز سے سفر کرسکتے ہیں جس نے نئی کثیر الجہتی سفری انشورنس متعارف کرائی ہے جس میں ہر پرواز کے ساتھ کرونا ہونی کی صورت میں بھی تحفظ شامل ہے۔ ایمریٹس نے سفر کے ہر مرحلے میں اپنے صارفین اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جامع اقدامات کا بھی نفاذ کیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے سیف ٹریول بیرومیٹر (Safe Travel Barometer) نے عالمی وبا کرونا کے دوران ایوی ایشن انڈسٹری میں ایمریٹس کو دنیا کی سب محفوظ ترین ایئرلائن قرار دیا ہے۔ ایئرلائن نے مئی میں اپنے آپریشنز کے دوبارہ آغاز سے ہی ایوی ایشن انڈسٹری میں حفاظتی معیار متعین کئے اور دنیا بھر میں 230 سے زائد ائرلائنوں کے جائزہ کے بعد 5 اسکور میں سے 4.4 سیف ٹریول اسکور کر کے پہلے درجے پر رہی ۔ اس اسکور کا صحت و حفاظت کے 26 پیرامیٹرز کے خود مختارانہ آڈٹ کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا ہے جن میں ایئرلائنوں کی جانب سے حفاظتی قوانین، سفری آسانی اور بہترین خدمات کے اعلانات شامل ہیں۔ دبئی آنے والے تمام مسافر حفاظتی تدبیر کے طور پر اپنے سفر سے چار
دن قبل ( زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے) حکومت کی مستند لیبارٹریز سے اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں