اپوزیشن کے اراکین اسمبلی پر استعفوں کیلئے دبائو، کتنے اراکین اسمبلی نے حکومت سے رابطہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ آگیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین پارلیمنٹ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ، جن میں ایم این ایز اور ایم پی ایز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کئی ارکان اسمبلی

شاہی خاندان کے رویے سے نالاں ہیں جو کہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن یہ ہم نے طے کرنا ہے کہ ان اراکین کی تقریب رونمائی کب کرانی ہے ، شاہی خاندان کے ساتھ چلنے کے انداز اور جب کہ عوامی انداز کچھ اور ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور میں ہونے والی ریلی راج کماری کی خود نمائی کی ریلی تھی ، جس میں کہیں بھی ایس او پیز کو فالو نہیں کیا گیا جب کہ راج کماری کی کنیزوں نے جو بدتمیزی کی اس کا جواب دینا ضروری نہیں ہے۔معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کی خواتین رہنماؤں کو برائلر مرغیاں قرار دے دیا ، انہوں نے کہا کہ یہ تینوں برائلر مرغیاں اور کنیزیں ہیں جو صرف زبان چلا سکتی ہیں ہاتھ نہیں ۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’راج کماری، کنیز اول اور کنیز دوئم صرف زبان درازی کرسکتی ہیں ، میں چیلنج کر تی ہوں کہ تینوں برائیلر مرغیاں مجھ سے دو منٹ پنجہ نہیں لڑا سکتیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک راج کماری اور ان کی کنیزیں میرا مقابلہ نہیں کر سکتی، زبان سے تو وہ باتیں کر سکتی ہیں لیکن مجھ سے پنجہ آزمائی کر کے دکھائیں تو معلوم ہو کون طاقتور ہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرہوگا نہ پار بلکہ 13 دسمبرکو صرف قانون کا وار ہوگا، انہوں نے کہا کہ تابعدار ہونے کا حلف نوازشریف نے تین بار اٹھایا ، نوازشریف نے حلف کی پاسداری نہیں کی ، جب کہ عمران خان پاکستان کےآئین کا وفا داررہے گا کیوں کہ وہ بندہ تابعدار ہے قانون اور پاکستانی آئین کا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ، نیب سےقوم کی اپیل ہےمریم نوازکےکیس کوقانون کے تحت دیکھے ، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی رسی کواتنی ڈھیل کیوں دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close