این آر او دینا ملک سے غداری کے مترادف ہے، وزیراعظم نے ایک بار پھر واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کی زندگی اور بڑھتی معیشت سے کھیل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر واضح کردیا کہ این آر او دینا ملک سے غداری کے مترادف ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی

ایم)کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف اپنی کرپشن اور چوری بچانا چاہتی ہے، وزیراعظم نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ این آر او دینا ملک سے غداری کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مفادات اور پاکستان کے مفادات الگ الگ ہیں، فتح پاکستان کی، اس کے عوام کی اور وزیراعظم عمران خان کی ہے۔سینیٹر فیصل جاویدخان نےکہاکہ پی ڈی ایم کاعمران خان کےاستعفے کامطالبہ تھالیکن اب وہ اپنےارکانِ پارلیمنٹ کواستعفوں کاکہہ رہی ہے ، عمران خان کہتا ہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور ان کی کوئی حیثیت نہیں۔سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد سے پاکستان ترقی کی راہ پر ہے، پی ڈی ایم عوام کی زندگی اور بڑھتی معیشت سے کھیل رہی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے گی تو نئے الیکشن کرائیں گے۔ اپوزیشن پراعتماد ہے تو میں بھی پراعتماد ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ این آر او کے علاوہ ہر چیز پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ اپوزیشن کو بیرون ملک سے سپورٹ حاصل ہے۔جب بھی اپوزیشن سےبات کریں تواپنےمقدمات لےکربیٹھ جاتی ہے، یہ چاہتے ہیں نیب کا خاتمہ ہو اور ان کے کیسز بھی ختم ہوجائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے بات چیت شروع کریں تو ان کے رہنما اپنے مقدمات لے کر بیٹھ جاتے ہیں۔ اپوزیشن نیب کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ ان کے کیسز ختم ہو جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کوجلسےکی اجازت نہیں دیں گے،لیکن روکیں گےبھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس بروقت نہ جانا سب سے بڑی غلطی تھی، آئی ایم ایف بجلی کی قیمتیں بڑھانا چاہتا ہے لیکن ہم روکاٹ بنے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اپریل 2021میں سینیٹ الیکشن کےبعدبلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کی پرانی سیاسی وابستگی سےپنجاب میں مسائل ہیں۔ 40لیگی ارکان سرکاری زمینوں پرقابض ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ این آر او کے علاوہ ہر چیز پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ اپوزیشن کو بیرون ملک سے سپورٹ حاصل ہے۔جب بھی اپوزیشن سےبات کریں تواپنےمقدمات لےکربیٹھ جاتی ہے، یہ چاہتے ہیں نیب کا خاتمہ ہو اور ان کے کیسز بھی ختم ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں