پاکستان کسٹمز کا کامیاب آپریشن، 120 ملین روپے کی سمگل شدہ لگثری گاڑیوں کی ضبطگی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم پاکستان کے سمگلنگ  کی لعنت کو ختم کرنے کے ویژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے پاکستان کسٹمز نے فرنٹئیر کور اور بلوچستان پولیس کے تعاون سے کوئٹہ چمن ہائی وے پر واقع گاڑیوں کے شو روم پر آپریشن کرتے ہوئے  چوبیس سمگل شدہ لگثری گاڑیاں ضبط کر لیں۔ ضبط شدہ گاڑیوں

کی مالیت 120 ملین روپے ہے۔پاکستان کسٹمز نے سمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن کو تیز تر کر دیا ہے تا کہ مقامی تاجر جو کہ قانونی تجارت کر رہے ہیں، کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور سمگل شدہ اشیاء کے معیشت پر منفی اثرات کو ختم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں