پی ڈی ایم کی تحریک کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ہونے کا انکشاف کر دیا گیا

ملتان (پی این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاستدان ملکی ترقی کے دشمن ہیں، انہیں ترقی اور تبدیلی ہضم نہیں

ہورہی۔ ن لیگ کو اپنی مقبولیت کا گلگت بلتستان الیکشن سے اندازہ لگا لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظار کریں، تحریک انصاف کی حکومت جلسوں سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہوگی، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہیں،پی ڈی ایم جماعتیں غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close