لاہور جلسہ کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کر دیا گیا، شہباز شریف کی قومی مذاکرات کی بات سے ن لیگ کی قیادت نے اتفاق کر لیا

مریدکے( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے لاہور جلسہ کے بعد لانگ مارچ ہوگا ،پی ڈی ایم کے آٹھ دسمبر کے اجلاس میں یہی فیصلہ کرنا ہے کہ لانگ مارچ کب کیا جائے گا اور اس سے آگے کا کیا لائحہ عمل ہوگا ۔مریدکے میں رکن پنجاب اسمبلی پیر

اشرف رسول کے ہمراہ مسلم لیگ (ن)تحصیل فیروز والہ کے نومنتخب ارکان میاں مشتاق ،رانا انور انجم اور دیگرز کو تقرری کے نوٹیفیکیشن دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر جانے تک یہ تحریک جاری رہے گی ،عمران خان کو مجبور کردیں کہ وہ گھر چلے جائیں،ویسے بھی جمہوریت کی سپرٹ ہے کہ لوگ اگر پسند نہ کریں تو اقتدار سے علیحدہ ہوکر انتخابات کی طرف چلے جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ،نواز شریف کے بیانیہ سے کوئی اختلاف نہیں کرتا ،پانچ چھ لوگ جو اختلاف کررہے ہیں ان کی تاریخ گواہ ہے وہ مفادات کی سیاست کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ کی شہباز شریف کی بات سے پارٹی کے سب سینئرز اتفاق کرتے ہیں سب کا یہی خیال ہے ڈائیلاگ ہونا چاہئے ،ہمارا دو سال کا تجربہ ہے حکومت سے جب بھی بات چیت کی بے سود رہی کیونکہ ڈائیلاگ میں عمران خان خود نہیں بیٹھتے ۔انہوں نے کہا چوہدری نثار کی شہباز شریف سے کیا بات چیت ہوئی معلوم نہیں ،ہمیں اتنا معلوم ہے کہ وہ شہباز شریف سے تعزیت کیلئے گئے ۔انہوں نے کہا لاہور جلسہ تاریخی ہوگا اور اس میں لاکھوں لوگ شریک ہوں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں