پاکستان کے اعلیٰ ترین حکومتی عہدیدار اور ان کی اہلیہ کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، ادارے کے تمام سٹاف کو بھی ویکسین لگائی دی گئی ہے، سرکاری طور پر تصدیق کر دی گئی

لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ان کی اہلیہ بیگم پروین سرور کو کرونا ویکسین لگا دی گئی، دونوںکو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا ویکسین لگائی گئی ۔قبل ازیں، یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آمد کے موقع پر وی سی آفس میں گورنر پنجاب کو کرونا ویکسین سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

وائس چانسلر یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ یونیورسٹی میں 2 اکتوبر سے کرونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں اور اب تک 7 ہزار لوگوں پر کرونا ویکسین کے ٹرائلز کیے جا چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے تمام اسٹاف کو بھی کرونا ٹرائل ویکسین لگا دی گئی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا ابھی گیا نہیں واپس آ گیا ہے، خطرات بڑھ رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کرونا بے قابو ہوا تو ہیلتھ سسٹم کو شدید متاثر کر دے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں