اداروں میں اختلاف، ہزاروں مستحق در بدر ہو گئے، احساس کفالت کے 12سینٹرز میں سے 5سینٹر تاحال کھل نہ سکے

ٹنڈوالہ یار(این این آئی) ٹنڈوالہ یار احساس کفالت پروگرام ناکام ہوگیا بینک انتظامیہ اور بی آئی ایس پی انتظامیہ میں سرد جنگ جاری۔ جنگ کے چکر میں ہزاروں مستحق در بدر احساس کفالت کے 12سینٹرز میں سے 5سینٹر تاحال کھل نہ سکے ضلع بھر 45ہزار مستحقین میں سے صرف 500 مستحقین کو احساس کفالت کے

پیسے مل سکے ہیں مستحقین اپنے حق کے پیسے لینے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے نام پر مستحق کو ملنے والی رقم 12000 میں سے 500 سے 1000 روپیتک کی کٹوتی کی جاری ہے احساس کفالت کے پیسے آتے ہی ایجنٹ سرگرم ہوگئے احساس کفالت سینٹر میں انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی سہولت موجود نہیں ہے اس موقع پر احساس کفالت سینٹر میں آنے والی خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دور درز سے احساس کفالت کے پیسے لینے آتے ہیں پر سینٹر میں موجود ایجنٹوں نے غریبوں کو لوٹنا شروع کیا ہوا ہے ہمارے پیسوں میں سے ایک ہزار سے پانچ سو روپے تک کی کٹوتی کی جاری ہے پابندی کے باوجود ضلعی انتظامیہ،بی آئی ایس پی خاموشی سے تماشہ دینے میں مصروف ہیں انہوں نے مذید کہا کہ سینٹر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سینٹرز میں کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے سینٹرز میں پینے کیلیے پانی تک موجود نہیں ہے اور نہ ہی کو رونا وائرس کے حوالے سے کسی قسم کی ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا ھے انہوں نے بتایا کہ سنٹروں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار اور عملہ بھی بنا ماسک کے ڈیوٹی دے رہے ہیں انکے خلاف بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جارہاہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close