ہمت ہے تو ہمارے خلاف وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لا کر دکھائیں، حکومت نے اپوزیشن کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم کو اشتعال نہ دلائے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا مسئلہ اگر کرپشن کیسز نہیں تو وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد

لانے کی ہمت کریں۔انہوں نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ جب آپ سے لپٹ حکومت کی گردان کرتے ہیں اور ہم آپ کو ریجیکٹ کہتے ہیں تو مفاہمت کا عمل رک جاتا ہے۔اپوزیشن کو بھی دو قدم بڑھانے ہیں اور حکومت چار قدم بڑھائے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس پارلیمنٹ میں گیارہ جماعتیں ہیں یہ عدم اعتماد کی تحریک کیوں نہیں لاتے۔اگر اپوزیشن حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے تو اس کا آئینی اور قانونی راستہ موجود ہے اگر ان کے پاس اکثریت ہے تو پنجاب اور وفاق میں عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کو مینار پاکستان گراؤنڈ بھرنے کا بھی چیلنج دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک ٹکٹ میں حکومت اور اپوزیشن دونوں مزے نہ لے، سندھ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارکردگی دکھائیں۔ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ ہ ملتان کی جلسی کے بعد جاتی عمرا کی راج کماری اور کنیزوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، راج کماری اور کنیزیں خود فریبی اور خوف کا شکار ہیں اور لاڈلا شہزادہ بھی اب چین کی بانسری بجا رہا ہے، سیاسی تماشا لگانے والے بہت جلد خود تماشا بننے والے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منی لانڈر اسحاق ڈار کا بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو جھوٹ اور سچ کی خود گواہی دے رہا ہے، اسحاق ڈار کے منہ سے ڈر کے مارے سچ نکلا اور ایک بار پھر ’’شریف سیاست‘‘ کا پردہ چاک ہوا، 30 سال تک پاکستان کو بے دردی سے لوٹنے والے کسی صورت راہنما نہیں بلکہ راہزن ہیں، 22 کروڑ عوام راج کماری اور شہزادے کے خاندانوں کی لوٹ مار کبھی نہیں بھول سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں