پاکستان کی ایکسپورٹس 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، 2 ارب 15 کروڑ ڈالرز سے زائد کما لئے

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی ایکسپورٹس 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، نومبر کے ماہ میں ریکارڈ 2 ارب 15 کروڑ ڈالرز سے زائد کی ایکسپورٹس کی گئیں، گزشتہ 10 سال کے دوران نومبر کے ماہ میں یہ ایکسپورٹس کے حجم کی سب سے بلند شرح رہی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے

مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود کی جانب سے ملکی ایکسپورٹس میں اضافے کے حوالے سے خوشخبری سنائی گئی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم کے مشیر کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران گزشتہ سال نومبر کے ماہ میں پہلی مرتبہ ایکسپورٹس کا حجم 2 ارب ڈالرز سے تجاوز کیا تھا، جبکہ اب نومبر 2020 میں کرونا بحران کے باوجود پاکستانی ایکسپورٹس کا حجم 2 ارب اور 15 کروڑ ڈالرز سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 میں کل ایکسپورٹس کا حجم 9 ارب 73 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا، جو کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 200 ملین ڈالرز زائد ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باوجود پاکستان کی برآمدات میں مضبوط بحالی کا آغاز ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں