کشمیری عوام حق خودارادیت اور آزادی کے لئے نسل در نسل قربانیاں دیتے چلے آ رہے ہیں، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جعلی سیاسی عمل کے ذریعے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا، بلدیاتی انتخابات کے نام پر عوام اور عالمی برداری کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی، ہندوستان نے

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرکے کے لئے جو کوشش شروع کررکھی ہیں ناکامی سے دوچار ہونگی، کیونکہ کشمیری عوام حق خودارادیت اور آزادی کے لئے نسل در نسل قربانیاں دیتے چلے آکر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہندوستان دس لاکھ فوج کے استعمال کے باوجود ناکامی سے دوچار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے، ہندوستان ایک مکمل ہندو اور نسل پرست ریاست کی شکل اختیار کر گیا ہے، ہندوستان کا یہ انداز تمام ہمسائیہ ملکوں کے لئے خطرات کا باعث ہے، انہوں ے کہا کہ کنٹرول لائن پر ہندوستانی جارحانہ سرگرمیاں جنگ کی آگ کو بھڑکانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے اس نازک مرحلے پر قومی اتفاق رائے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دینا لازمی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے، آئے روز محاصرہ کرکے نوجوانوں کو قتل اور غائب کیا جارہاہے، انسانی تاریخ کا سب سے بڑا لاک ڈاؤن مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے لگایا گیا ہے جس پر کسی بھی عالمی امن کے دعویداروں نے ان محصور کشمیریوں کی بازیابی کے لئے کوئی آوا ز بلند نہیں کی جس کی پرزور مذمت

کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں