انتہائی افسوسناک خبر، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ کا انتقال ہو گیا، پارٹی سوگ میں ڈوب گئی

لاہور (پی این آئی) سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نامور سیاستدان انتقال کر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور 90 کی دہائی میں پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا عہدہ رکھنے والے افضل حیات کولیاں جمعرات کے روز جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔

ان کی نماز جنازہ گجرات میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی۔مرحوم تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں اختر حیات کے بھائی ہیں۔ افضل حیات کولیاں 1996 ،1997 میں پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے عہدے پر براجمان رہے۔ مرحوم نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے سیاسی رہنماوں کی جانب سے افضل حیات کولیاں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close