کونسی صوبائی حکومت کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ گئی؟ عوام نے فیصلہ سنا دیا، تازہ ترین سروے رپورٹ آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پلس کنسلٹنٹ کا سروے، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں سب سے زیادہ مقبول قرار۔ تفصیلات کے مطابق پلس کنسلٹنٹ نامی ادارے کی جانب سے ملک کے چاروں صوبوں کی حکومتوں کی مقبولیت جاننے کیلئے سروے کروایا گیا ہے۔ سروے کے دوران چاروں صوبوں سے تعلق

رکھنے والے ہزاروں افراد سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔سروے کے دوران چھوٹے صوبوں کی حکومتیں بڑے صوبوں کی حکومتوں پر بازی لے گئیں۔ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے لوگوں نے اپنی صوبائی حکومتوں کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ سروے کے دوران تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کو 41 فیصد جبکہ جام کمال کی بلوچستان حکومت کو 37 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہوئی۔ جبکہ عثمان بزدار کی پنجاب حکومت 34 فیصد عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔سروے کے دوران پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سب سے ناپسندیدہ صوبائی حکومت قرار پائی۔ سندھ کے 60 فیصد سے زائد عوام نے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ صرف 19 فیصد نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اچھا کہا۔ سروے کے دوران پنجاب کے 47 فیصد، خیبرپختونخواہ کے 51 فیصد جبکہ بلوچستان کے 35 فیصد لوگوں نے اپنی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں