کورونا کی دوسری لہر کا دباؤ، ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز سے متعلق قومی ادارہ صحت نے رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق وبا سے جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 100 ہوچکی ہے۔قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے

مطابق ملک بھر میں کورونا پازیٹو ہیلتھ ورکرز کی تعداد 10 ہزار 464 ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں 6 ہزار 560 ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1 ہزار 249 نرسز، 2 ہزار 655 اسپتال ملازمین کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا پازیٹو 594 ہیلتھ کیئر ورکرز آئیسولیشن میں ہیں جبکہ کورونا پازیٹو 90 ہیلتھ ورکرز اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اس کے علاوہ ملک میں کورونا سے تاحال 9 ہزار 680 ہیلتھ ورکرز صحتیاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close