جولائی سے نومبر کے دوران 46ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کر لیا گیا، گذشتہ سال کے مقابلے میں کتنا زیادہ ؟

لاہور( این این آئی)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال 21-2020میں جولائی سے نومبر کے دوران 46ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصد زائد ہے ۔ گزشتہ مالی سال میں جولائی سے نومبر کے دوران 42ارب 70کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی تھی جو امسال

3ارب 30کروڑ روپے زائد ہے ۔پی آر اے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں صرف نومبر کے مہینے میں ٹیکس وصولی کا حجم غیر حتمی اعدادوشمار کے مطابق 10ارب 40کروڑ روپے رہاجو گزشتہ مالی سال میں اکتوبرمیں کی جانے والی 8ارب 80کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کے مقابلے میں ایک ارب 60کروڑ روپے زائد ہے ۔واضح رہے کہ ٹیکس وصولی کا حجم 11دسمبر کے بعد حتمی طور پر تیار ہوتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close