پاکستان کا نیا ایٹمی بجلی گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل، پیداوار کب شروع ہوگی؟ پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (پی این آئی) کراچی کے ساحل ہاکس بے پر زیر تعمیر دوسرا ایٹمی بجلی گھر کینوپ ٹو تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ کینوپ ٹو کے پلانٹ میں فیول لوڈنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پلانٹ سے بجلی کی باقاعدہ پیداوار آئندہ سال اپریل سے شروع ہو جائے گی۔پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق بجلی گھر میں ایٹمی مواد ڈالنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ندیم، چیئرمین ایٹم توانائی کمیشن محمد نعیم، ممبر پاور ایٹم توانائی کمیشن اور چین کے اعلی عہدے داران موجود تھے۔ ایٹمی بجلی گھر کینوپ ٹو، پریشرائزڈ واٹر ریکٹر ہے جس کی تعمیر اگست 2015 میں شروع ہوئی۔اپریل 2021 میں یہ بجلی گھر باقاعدہ پیداوار شروع کردے گا۔ اس طرز کا ایک اور پلانٹ کینوپ تھری بھی 2021 کے آخر تک اپنی پیداوار شروع کر دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close