صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست پر حکومت نے سرپرائز فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی ) شہباز شریف اور اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست مسترد ۔حکومت پنجاب نے فیصلہ سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی ہے جسے حکومت پنجاب نے مستر کر دیا ہے ۔ درخواست کے متن میں درج تھا کہ

پورے ملک سے لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی پیرول پررہائی میں توسیع کی جائے۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پہلے ہی انسانی ہمدردی میں معمول سے زیادہ دنوں کے لیے پیرول دیا۔ سیاسی گپ شپ اور کاروباری معاملات چلانے کےلیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close