سٹیل مل میں ڈائونگ سائزنگ درست فیصلہ قرار، دیگر ناکام اداروں میں بھی فوری صفائی کی جائے

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد چیمبر ز کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کاروباری برادری حکومت کی جانب سے سٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار ملازمیں کو برخاست کر نے کی بھر پور اور غیر مشروط حمایت کرتی ہے،باقی ماندہ چار ہزار ملازمین کو بھی جلد از جلد فارغ کیا

جائے جبکہ قومی خزانے پر بوجھ بننے والے دیگر سرکاری اداروں میں بھی جھاڑو پھیری جائے۔ سٹیل مل جون 2015 سے بند پڑی ہے جبکہ مجموعی طور پر تین سو ارب روپے سے زیادہ کا نقصان کر چی ہے جبکہ حالیہ فیصلے سے نخواہوں کا بل چونتیس کروڑ روپے سے کم ہو کر سترہ کروڑ رہ جائے گا جسے مزید کم کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں بھی ساڑھے چودہ ہزار ملازمین ہیں جو سالانہ اربوں روپے کے نقصان کا سبب بن رہے ہیں ۔ ان میں سے بھی نصف کو فوری طور پر فارغ کرنا ضروری ہے جبکہ ریلوے میں بھی ضرورت سے زیادہ ملازم بھرتی ہیں جو ملک و قوم پر ایک بوجھ ہیں ۔ناکام اداروں کو مصنوعی طور پر زندہ رکھنے کی وجہ سے سالانہ کھربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جسے پورا کر نے کیلئے سخت شرائط پر قرضے لینا بڑتے ہیں ۔ اس سلسلہ کو جتنی جلدختم کیا جئے بہتر ہو گا ۔ اپوزیشن ملازمین کی برطرفی کو اشو نہ بنائے اور اگر ان اداروں کی یو نینز احتجاج کیٓریں تو انھیں غیر قانونی قرار دیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ تجارتی مراکز میں اوقات کار کی کمی سے بجلی کی مد میں اربوں روپے کی بچت ممکن ہے اس لئے ترقی یافتی ممالک کا سر شام کاروبار کی بندش کا ماڈل اپنایا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close