کورونا وائرس قابو میں نہ آسکا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا

لاہور(پی این آئی)کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرپنجاب کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذکیا گیا ہے۔ لاہور کے 26علاقوں،راولپنڈی کے 15،ملتان کے7،لیہ کے 5،سرگودھا کے4،گوجرانوالہ کے 3،فیصل آباد کے4،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 3 اورمیانوالی کے2علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ سیکرٹری پنجاب ہیلتھ کیئرلاہور کےواپڈا ٹاؤن ،بحریہ ٹاؤن میں اغوری بلاک،عمر بلاک،شاہین بلاک،سفاری بلاک،گل بہار بلاک،گل مہر بلاک،بابر بلاک،اورسیز بلاک، عسکری 10میں سیکٹرC&Dکو بند کر دیا گیا۔ DHAفیز3 میں X,Y,Z, فیز5میں سیکٹرA&Gفیز6 میں سیکٹرD, کیولری گراونڈمیں گلی نمبر7 اور8 میں لاک ڈاون لگایا جارہا ہے۔ پنجا ب کوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی میں بلاک C,D،عسکری 15،طارق بلاک گارڈن ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن اور فتح گڑھ کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ ملتان میں گرین ایونیوہاؤسنگ سوسائٹی،بلاک سی پیر ممتاز آباد،صدیق بلاک گلی نمبر 1اسلام پورہ،بلاک اے قاسم روڈکینٹ، شیر شاہ روڈ تونسہ سٹریٹ گارڈن ٹاؤن، گلگشت کالونی اور شاہ رکن عالم بلاک سی کوبند کیا جارہا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کےمطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتربند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔دودھ کی دکانیں،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔خیال رہے کہ ملک اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدید لپیٹ میں ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2829کیسز سامنے آئے ہیں اور 43لوگ جان کی بازی ہار گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے 7985اموات ہوچکی جبکہ 2186افراد تشویشناک حالت میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close