دنیا میں کورونا وائرس کیسز 6 کروڑ 25 لاکھ سے تجاوز ، ہلاکتیں چودہ لاکھ 58ہزار سے زائد ہوگئیں

نیویارک (این این آئی)دنیا میں کورونا وائرس کیسز 6 کروڑ 25 لاکھ سے تجاوز ، ہلاکتیں چودہ لاکھ 58ہزار سے زائد ہوگئیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 92 ہزار تک جا پہنچی ، اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 58 ہزار 485 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک

کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 408 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 253 کی حالت تشویش ناک ہے ،4 کروڑ 32 لاکھ 3 ہزار 107 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 254 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں ، اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 36لاکھ 10 ہزار 357 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 52 لاکھ 66 ہزار 864 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 24 ہزار 647 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 80 لاکھ 41 ہزار 239 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 36 ہزار 733 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 لاکھ 93 ہزار 39 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 72 ہزار 637 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 62 لاکھ 90 ہزار 272 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 39 ہزار 68 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 42 ہزار 633 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 52 ہزار 127 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 22 لاکھ 8 ہزار 699 رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 44 ہزار 668 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 46 ہزار 192 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 58 ہزار 30 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 16 لاکھ 5 ہزار 172 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 54 ہزار 363 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 15 لاکھ 64 ہزار 532 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس 38 ہزار 322 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 13 ہزار 375 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 36 ہزار 401 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار 613 ہو چکی ہے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 870 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 911 تک جا پہنچی ہے۔ایک ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 71 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 512 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ،پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 7 ہزار 985 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 47 ہزار 390 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 286 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ، 2 ہزار 186 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 39 ہزار 810 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close