سردی کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کراچی میں نومبر کے مہینے میں سردی ہونے کا 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5 اعشاریہ 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 2010ء میں کراچی میں

درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا رپورٹ کے مطابق نومبر میں سب سے کم درجہ حرارت 7 اعشاریہ 4 ڈگری درجہ حرارت 1986ء میں ریکارڈ ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ۔ جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدیدسرد رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09 ، گوپس منفی 06، کالام منفی05،اسکردو،پا را چنار منفی04، بگروٹ منفی 03 ، گلگت،مالم جبہ اوراستور میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں