کراچی(پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلاہو گئیں،پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ مریم نفیس بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔اداکارہ مریم نفیس نے گزشتہ دنوں اپنی ساتھی اداکارہ رباب ہاشم کی مہندی کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی
اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔مریم نفیس نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے بتایا کہ ‘میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔اداکارہ مریم نفیس نے بتایا کہ انہیں کورونا کی سخت علامات ظاہر ہوئی ہیں اور وہ اس وقت اپنے گھر سے دور ہیں اور انہیں سب کی دعاؤں کی بے حد ضرورت ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ ماسک کا استعمال کریں تاکہ وہ اپنی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی حفاظت کر سکیں۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات متاثر ہو چکی ہیں جن میں اداکارہ سکینہ سموں، ماڈل علیزے گبول، اداکار عثمان مختار اور امیر گیلانی بھی شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں