آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ امیدواروں کیلئے شکست کی ضمانت ہو گا، سینئر صحافی نے وزیراعظم عمران خان کو ناکام قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بطور وزیراعظم فارغ ہوئے تو الیکشن کے نتیجے میں عمران خان وزیراعظم بن گئے لیکن ان پچھلے دو سالوں میں سیاسی صورتحال بدل چکی ، خراب کارکردگی کی بنا پہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی سیاسی ساکھ بُری طرح متاثر ہورہی ہے یا یوں کہیے کہ متاثر ہو چکی

ہے ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار ایاز امیر نے کیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک کالم میں انہوں نے لکھا کہ ملک میں کل اگر الیکشن میں سیاسی جماعتیں مدِ مقابل ہوں تو پنجاب میں سیاسی خلا پیدا ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کیلئے ایک نیا موقع بن رہاہے ، پچھلے الیکشنوں میں تو پاکستان پیپلزپارٹی پِٹ کے رہ گئی تھی کیوں کہ مسلم لیگ ن کے مخالف عناصر پاکستان تحریک انصاف کی طرف چلے گئے تھے لیکن اب اگر الیکشن ہوتے ہیں تو کوئی احمق ہی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے پیچھے دوڑے گا کیوں کہ اب صورتحال ایسی بن چکی ہے کہ اگلے الیکشن میں امیدواروں کی کوشش ہوگی کہ اُن پہ پی ٹی آئی کا دھبہ کسی حوالے سے بھی نہ لگے اور جہاں تک عوام کا تعلق ہے تو مہنگائی کے مارے لوگ اپنا ووٹ کہیں بھی ڈالیں لیکن وہ پی ٹی آئی کے حق میں تو شاید ہی ڈالیں تاہم سارا پنجاب نون لیگ کا تو ہے نہیں ہے ، اس صورتحال میں ن لیگ کے مخالف عناصر پناہ اور عافیت کس چھتری تلے ڈھونڈیں گے؟ایاز امیر نے لکھا کہ پچھلے الیکشن کے وقت جو لوگ پیپلز پارٹی چھوڑ کے پی ٹی آئی کی طرف گئے تھے وہ اب پچھتا نہیں رہے ہوں گے؟ کیوں کہ وہ پی پی پی سے بھاگے تو اس لئے تھے کہ پی پی پی کا ٹکٹ شکست کی ضمانت بن چکا تھا لیکن اب تویوں لگتاہے کہ آئندہ الیکشنوں میں شکست کی مکمل ضمانت پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی صورت میں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close