پاکستان میں کورونا ویکسین آنے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے؟ آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سربراہ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین آنے میں چار ماہ لگ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، برطانیہ میں کورونا ویکسین کلینکل ٹائم میں ہے، پاکستان آنے میں چار ماہ لگ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی کورونا ویکیسن ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔ چین کی ویکسین کا کلینکل ٹرائل پاکستان میں جاری ہے۔ڈاکٹر عطا ء الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوروناویکسین کے لیے فنڈز بھی مختص کردیئے ہیں۔تحقیق کی جارہی ہے ایک شخص کو کورونا ویکسین کتنی بار لگ سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کورونا وبا اس وقت ملک بھر میں شدت اختیار کر چکی ہے ہم لوگوں کی بے احتیاطی کسی بڑے نقصان کا موجب نہ بن جائے اس لیے شہری جب بھی باہر نکلیں تو ماسک کا لازمی استعمال کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close