سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم دم بڑی کمی

اسلام آباد(پی این آئی )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے

کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 94 ہزار307 روپے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی۔دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 94993 روپے ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close