نواز شریف والدہ کو دفنانے نہیں آئے تو ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے، وزیر داخلہ نے چوٹ کر دی

ننکانہ صاحب (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ نواز شریف اپنی والدہ کو دفنانے نہیں آئے تو ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کو تمام سہولتیں دیں گے،

بھارت کی جانب سے زیادہ سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کیلئے اچھے اقدامات کر رہی ہے لیکن جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے ،لگتا نہیں کہ دونوں حکومتیں قریب آئیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہیں ، نواز شریف اپنی والدہ کو دفنانے نہیں آئے تو ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے تاہم حکومت نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی سزا پاکستان میں کاٹیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close