چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل کا صحافی سید عتیق گردیزی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار

مظفرآباد (پی این آئی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان ، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل نے سینئر صحافی و سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے سابق جائنٹ سیکرٹری سید عتیق گردیزی کی اچانک وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی پیغام میں انھوں نے مرحوم کے

خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان و سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل نے ان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا!

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close