چوبیس گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چوبیس گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔سوئی ناردرن سسٹم میں گیس کی شدید قلت کے باعث ریجن میں سی این جی اسٹیشنز آئندہ گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو

رات بارہ بجے سے آئندہ رات بارہ بجے تک گیس نہیں ملے گی۔ فیصلہ گھریلو صارفین کی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close