گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا نام فائنل کرلیا گیا، نام کی منظوری وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں دی گئی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے خالد خورشید کا نام فائنل کرلیا گیا ہے ،خالد خورشید کے نام کی منظوری وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے

خالد خورشید کا نام فائنل کیا گیا ہے، وزیراعظم نے خالد خورشید کا نام وزیراعلی گلگت بلتستان کیلئے فائنل کیا ہے ، خالد خورشید ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔خالد خورشید نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ، وزیراعلیٰ کے امیدوار کیلئے خالد خورشید اور فتح اللہ میں مقابلہ تھا، وزیراعظم نے مرکزی اورگلگت بلتستان قیادت سے خالد خورشید کی نامزدگی کیلئے مشاورت کے بعد نام فائنل کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close