پہلی پاکستانی خاتون کرکٹ میچ ریفری میدان میں آگئی

راولپنڈی(آئی این پی)کرکٹ میچ ریفری ثمن ذوالفقار نے نیشنل ویمن ٹی ٹونٹی چیمپئین شپ میں فرائض انجام دینا شروع کر دیے ہیں، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ پہلی خاتون میچ ریفری کے طور پر کام کر رہی ہوں۔ثمن ذوالفقار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ڈویلپمنٹ پینل میں شامل واحد خاتون میچ

پاکستان کرکٹ میں پہلی خاتون میچ ریفری

ریفری ہیں اور انہوں نے راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹرائینگو لر ویمنز ٹی ٹونٹی چیمپئین شپ میں فرائض انجام دینا شروع کر دیئے ہیں۔ثمن ذوالفقار نیاس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ میں پہلی خاتون میچ ریفری کے طور پر کام کر رہی ہوں اور مجھے میچز سپر وائز کر کے بہت خوشی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پینل میں شامل ہونے پر فخر محسوس کر رہی تھی اور اب میں نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے تو میں اسے اپنے لیے اعزاز کی بات سمجھ رہی ہوں۔ثمن ذوالفقار کا کہنا ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل کرنے کی خواہشمند ہوں، لڑکیوں کو میرا پیغام ہے کہ اس فیلڈ میں آئیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی نے اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، لڑکیوں کو امپائرنگ کی طرف بھی آنا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close