کراچی(آئی این پی ) کراچی سرکلر ٹرین فیز ون کی آمدن اخراجات سے نصف بھی نہیں، جس کے باعث ریلوے کو یومیہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خسارے کا شکار پاکستان ریلوے کو مزید نقصان ہورہا ہے، پاکستان ریلوے نے 7 روز قبل کراچی میں سرکلر ٹرین کا آغاز کیا تھا، ریلوے نے
پپری تا سٹی اسٹیشن چار ٹرینیں شروع کی ہیں، تاہم چاروں ٹرینوں میں مجموعی طور پر 75 فیصد تک نشستیں خالی جارہی ہیں، جب کہ ریلوے کے لئے بڑا مالی بوجھ سرکلر ٹرین فیز ون بن گیا ہے جس کی آمدن اخراجات سے نصف بھی نہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکلر ٹرین میں گنجائش سے صرف 25 فیصد مسافر سفر کررہے ہیں، اور سرکلر ٹرین سے ریلوے کو یومیہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، صرف شام چھ بجے چلنے والی سرکلر ٹرین میں 90 فیصد سے زائد مسافر سفر کررہے ہیں۔ ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کراچی سرکلر ٹرین کے حوالے سے صورتحال سے عدالت کو آگاہ کریگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں