بختاور بھٹو نے منگنی سے پہلے ٹوئٹر پراہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)بلاول ہائوس میں منگنی کی تقریب شروع ہونے سے پہلے بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت ہی جذباتی اور احساسات سے بھرا ہوا دن ہے ، تمام افراد کی دعائوں اور محبت کیلئے شکرگزار ہوں ، خصوصی طور پرہماری پیپلز پارٹی کی فیملی کی جو کہ تقریب میں شرکت کیلئے بے چین ہے ، انشااللہ یہ صرف آغاز ہے ،

کورونا وائرس کے بعد ہم جشن منائیں گے ، مہربانی کر کے ہمارے اہل خانہ اور شہید بینظیر بھٹو کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں ۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر انیس جیلانی نامی وکیل نے غلط ویڈیوز شیئر کرنے پر بختاور بھٹو سے معافی مانگ لی، میڈیا رپورٹس کے مطابق بختاور بھٹو نے انیس جیلانی کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ مذکورہ جعلی ویڈیو سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔بختاور کے ٹوئٹ کے جواب میں انیس جیلانی نے معافی مانگتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ویڈیوز اپنے اکائونٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔انیس جیلانی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری سے معافی مانگتے ہوئے ان کی منگنی اور نئی زندگی پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔دریں اثنا نجی اسپتال میں زیرعلاج پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اپنی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کےلیے شرکت کرنے آئیں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں،آج بلاول ہائوس میں منعقدہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں آصف علی زرداری کچھ دیر کے لیے شریک ہوں گے۔بختاور بھٹو زرداری کے چھوٹے بھائی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں