معیشت سنبھلنےلگی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھ گئے، خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (پی این آئی) گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں46کروڑ68لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب55 ڈالرز کی سطح کو بھی عبور کر گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق20 نومبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 8 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ

کر20ارب55کروڑ24لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے،گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 48 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعدزرمبادلہ کے سرکاری ذخائر13ارب ڈالر کی سطح کو عبور کرتے ہوئی13 ارب41 کروڑ55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر1کروڑ75لاکھ ڈالرز کی کمی سی7 ارب13 کروڑ 69 لاکھ ڈالر زرہ گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں