اگلے چند روز میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں، پیشنگوئی کر دی گئی

مکہ مکرمہ(پی این آئی ) سعودی عرب میں سردی کی شدید لہر، مکہ مکرمہ سمیت کئی شہر طوفانی بارش کی زد میں، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بارش نے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کر دی، آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت مزید گر جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کئی ماہ کی شدید اور جھلسا دینے والی

گرمی کے بعد اب موسم انتہائی سرد اور خوشگوار ہوتا چلا جا رہا ہے۔خصوصاً گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بارش نے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کر دی ہے۔سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت کے کئی علاقوں میں سردی آچکی ہے۔ مملکت میں مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت کئی شہروں میں جمعرات کے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ موسلادھار بارش نے جدہ شہر میں سیلابی صورتحال بھی پیدا کر دی، جبکہ ان شہروں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ بھی ہوگیا۔مملکت میں جاری بارشوں اور سردی کی لہر کے حوالے سے ماہرین موسمیات نے بتایا ہے کہ اگلے چند روز میں کئی علاقوں میں درجہ حرارت مزید گر جائے گا۔ تبوک اور شمالی لوگوں کے مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرم ملبوسات نکال لیں تاکہ سردی سے بچاؤ ہو سکے۔اگلے چند روز میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مقامی افراد اور تارکین سے کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران وادیوں اور نشیبی علاقوں کا رُخ کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی پکنک کی غرض سے نہ جائیں۔کیونکہ نشیبی علاقوں میں پانی اکٹھا ہونے سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گرم موسم کیلئے سعودی عرب میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گزشتہ چند برس کے دوران موسم میں خاصی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ سعودی عرب کے علاقوں میں اب ماضی کے مقابلے میں زیادہ بارشیں ہونے لگی ہیں، جبکہ مملکت میں اب سردی کی شدت بھی قدرے زیادہ رہنے لگی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں