ملتان میں 30نومبر کے جلسے کیلئے پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد آٹھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان ہے، اجازت نہیں دے سکتے

ملتان(آئی این پی)30نومبر کو ملتان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ ہوگا یانہیں ؟ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے پیپلزپارٹی کی درخواست مستردکردی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ 31جنوری 2021تک ہرطرح کی سماجی تقریبات پرپابندی ہے، کوروناوائرس کیبڑھتے کیسزپرپہلے ہی 8

علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون ہے، 300 سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی موسی گیلانی کو تھانہ چہلیک کی پولیس نے جمعرات کو ساتھیوں سمیت اسپیشل مجسٹریٹ جواد ظفر کی عدالت میں پیش کیا جہاں موسی گیلانی سمیت تمام گرفتار افراد کی ضمانت منظور کر لی گئی۔موسی گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ گرفتاریوں سے حوصلہ بلند ہوا ہے اب کارکن نہیں لیڈرز بھی قربیانیاں دیں گے۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت آمریت سے بھی بد تر ہے ، کارکنوں کی گرفتاریوں سے ثابت ہوا پی ڈی ایم جلسہ ہونے سے قبل ہی کامیاب ہوگیا۔ادھر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے 31 جنوری 2021 تک سماجی تقریبات پر پابندی عائد ہونے پر پی ڈی ایم جلسہ کی درخواست اجازت مسترد کر دی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں