پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر کو کورونا کے باعث تشویشناک حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کر دیا گیا

ٹھٹھہ (این این آئی)ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے سندھ حکومت کے صوبائی مشیر برائے سوشل ویلفیئر اور رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز علی شاہ شیرازی کورونا کے باعث تشویشناک حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی مشیر برائے سماجی بہبود سید اعجاز علی شاہ

شیرازی کافی دنوں تک ضیاوالدین اسپتال میں زیر علاج رہے مگر ان کے پھیپڑوں نے کام کرنا بند کردیا اور انہیں سانس لینے میں کافی دشواری پیش آ رہی تھی جس کے بعد انہیں آغا خان اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سید اعجاز علی شاہ شیرازی ٹھٹھہ میں شیرازی گروپ کے سربراہ بھی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close