اپوزیشن کو شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، حکومتی عہدیدار نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد ہم سب کی ذمہ داری ہے،اپوزیشن کو شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے،کورونا کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی

میں اپوزیشن رہنمائوں کی عدم شرکت غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے،اپوزیشن کی جانب سے پیغام دیا گیا انہیں اپنی سیاست عزیز ہے،پشاور جلسی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن ہوش کے ناخن لیتے ہوئے دوسری سرگرمیاں منسوخ کر دے، عوام کے تحفظ کیلئے حکومت تمام اقدامات کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنما شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتیں شامل ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کی پہلی لہر پر کامیابی سے قابو پایا،دوسری لہر کے اعداد و شمار صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا مقصد اتفاق رائے سے کورونا صورتحال سے نمٹنا ہے،اپوزیشن نے عدم شرکت سے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا،پارلیمنٹ کی بالا دستی کے دعویدار اپنے اقدامات سے اس کی نفی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی سرگرمیوں کے ساتھ کورونا کے پھیلا کو بھی روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ اپوزیشن کی ترجیح نہیں ہے، عوام کے تحفظ کیلئے حکومت تمام اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں عدم شرکت سے اپوزیشن نے پیغام دیا ہے کہ انہیں اپنی سیاست عزیز ہے،قومی مسئلے کو سیاست کی نذر کرنا قابل افسوس ہے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اس اہم مسئلے پر عدم تعاون غیر ذمہ داری ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ تمام فیصلے اتفاق رائے سے چاہتے ہیں،حکومتی ٹیم اپوزیشن سے رابطہ کریگی۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور جلسی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن ہوش کے ناخن لیتے ہوئے دوسری سرگرمیاں منسوخ کر دے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کا مقصداپنی کرپشن کو تحفظ دینا ہے،یہ لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں