کورونا کی عالم گیر وباء سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، احتیاطی تدابیر کے مطابق ایس او پیز پر مکمل عمل کریں، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کرونا کی عالم گیر وباء سے گھبرانے کی ضرورت نہیں اس کا مقابلہ لڑ کر ہی کیا جاسکتا ہے، لڑنے کا بہترین طریقہ احتیاطی تدابیر کے مطابق ایس او پیز پر مکمل عمل کریں، انہوں نے کہا کہ عوا م کی اپنی اور اپنے

عزیز و اقارب کی بہتری اسی میں ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے اور انسانی زندگیاں بچانے کے لئے اہم ہے کہ سیاسی و سماجی، کاروباری سرگرمیاں انسانی جانوں سے زیادہ اہم ہیں، عوام کو اس طرح کے رویے کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ کرونا جیسی موذی مرض سے عوام جلد نجات حاصل کر سکیں اور زندگی کے روزمرہ معمولات بہتری کی طرف آسکیں اور ایک بار پھر سے عوام پر سکون زندگیاں بسر کرنے لگیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو خوف زدہ ہونے کے بجائے توبہ استغفار کرنا چاہیے اور اپنے ارد گرد مستحق افراد کی بھی مدد کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز دورہ کے دوران عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پوری طرح سے اس وباء پر قابوپانے کے لئے کوشش کررہی ہے لیکن عوام کے تعاون کے بغیر اس موذی مرض کو شکست دینا مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حالات انسانیت کے لئے آزمائش کی حیثیت رکھتے ہیں، انھوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے موذی مرض سے بچنے کے لئے احتیاط ہی واحد حل ہے، رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں، ہاتھ صفائی کے ساتھ دھوئیں، لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں