ہون فیض آباد، سڑک کی پختگی آبنوشی سکیم، واٹر ٹینک کا افتتاح قبرستان کیلئے بھی ایک کروڑ روپے کا اعلان

چترال(گل حماد فاروقی) وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ کے معاون حصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کیلاش نے چترال کے محتلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس سلسلے میں ہون فیض آ باد میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سٹیج سیکرٹری کی فرائض اشرف حسین تحصیلدار کررہے تھے۔ جلسہ سے

خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ چترال سے اگرچہ پاکستان تحریک انصاف کا کوئی ایک امیدوار بھی کامیاب نہ ہوسکا مگر اس کے باوجود عمران خان نے پچھلی حکومت میں بھی چترال کو فوزیہ بی بی کی شکل میں محصوص نشست دیا تھا اور اس بار اقلیتی کے محصوص نشست پر مجھے موقع دیا اور ساتھ ہی وزیر اعلےٰ کے معاون حصوصی برائے اقلیتی امور بھی بنایا۔وزیر زادہ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے 82 لاکھ روپے کی لاگت سے آبنوشی سکیم کا افتتاح کیا جس سے فیض آباد کے مکینوں کو پینے کی صاف پانی فراہم ہوگی۔ انہوں نے فیض آباد اور اورغوچ کیلئے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی جانب سے تین کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک کا بھی افتتاح کیا۔ علاقے کے لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہورہا ہے کیونکہ یہاں سڑک کی حالت نہایت حراب تھی۔ ساتھ ہی علاقے کے لوگوں نے فیض آباد نالہ پر آر سی سی پل کا بھی مطالبہ کیا۔اس موقع پر وزیر زادہ نے فیض آباد کے لوگوں کیلئے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے قبرستان کی زمین خریدنے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ سے ان کی بات ہوئی ہے اور پشاور میں بھی چترال کے لوگوں کیلئے تین کروڑ روپے سے قبرستان کیلئے زمیں خرید رہے ہیں۔ اس موقع پر یہاں کے لوگوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں کو خیر باد کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو وزیر اعلےٰ کے معاون حصوصی نے پارٹی کے بیج اور ٹوپی پہنائی۔علاقے کے لوگوں نے ان کا اور عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اگر چہ لوگوں نے ان کو ووٹ دیکر منتحب نہیں کیا مگر اس کے باوجود ان کو محصوص نشست پر نہ صرف صوبائی اسمبلی کا رکن بنایا گیا بلکہ وزارت کا قلمدان بھی سونپا گیا۔وزیر زادہ نے مستجپاندہ کیلئے پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے تحصیل میونسپل انتظامیہ کی جانب سے تعمیر شدہ واٹر ٹینک کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے پنجیکوٹی کیلئے لنک روڈ کا بھی افتتاح کیا جو محکمہ لوکل گورنمنٹ،محکمہ دیہی ترقیاتی کے زیر نگرانی پندہ لاکھ روپے کی لاگت سے بن رہی ہے۔ انہوں نے اورغوچ گاؤں کیلئے پینے کی پانی کا منصوبے کا بھی افتتاح کیا جس پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجئرنگ 82لاکھ روپے کا فنڈ فراہم کیا ہے اسی طرح اورغوچ کیلئے سڑک کی تعمیر کیلئے بھی 82 لاکھ روپے کا فن ڈ خرچ کرکے سڑک بن رہی ہے۔ اورغوچ میں پانی کی شدید قلعت تھی اور یہاں کے لوگوں نے کئی سال پہلے احتجاج کے طور پر افغانستان ہجرت کرنے کا اعلان بھی کیا تھا جسے بعد میں علاقے کے عمائدین، منتحب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے منا کر ہجرت کرنے سے روک دیا اور ان کو یقین دہائی کرائی گئی تھی کہ ان کو پانی ضرور فراہم کی جائے گی۔ علاقےکے لوگوں نے ان ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر وزیر زادہ، صوبائی حکومت اور کپتان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک قابل اور محلص بیٹے کو چترال سے محصوص نشست پر اسمبلی کا رکن چنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں