وہ بڑا اسلامی ملک جس نے ہر شہری کو کورونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کر دیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کی جانب سے تمام شہریوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت کے تمام شہریوں کو کورونا کی ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ 2021 کے آخر تک حکومت کے پاس اتنی ویکسین

موجود ہوگی جو ملک کی 70 فیصد آبادی کو فراہم کی جاسکے گی۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین سے مملکت میں مقیم تمام شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close