ایک صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران 4 طالب علموں سمیت کورونا کے 36 نئے مریض سامنے آگئے، 2 مریض انتقال کر گئے

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران4طالب علموں سمیت کورونا کے36 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا 2مریض انتقال کرگئے۔۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے میں602 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے میں

36نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار846ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا30 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16ہزار61ہوگئی جبکہ صوبے میںکورونا وائرس کے مزید2مریض انتقال کرگئے جس کے بعدجاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد163ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید4طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدصوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد976ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 193ٹیسٹ کئے گئے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں