کورونا کے باعث پارلیمانی سرگرمیاں معطل کرنے کی تجویز، 25 نومبر کو پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)کورونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر پارلیمانی سرگرمیاں جاری رہیں گی یا نہیں؟ پارلیمانی لیڈرز سے مشاورت کرنے کے لیے 25نومبر کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔پارلیمانی سرگرمیوں کی بحالی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی

اسمبلی اسد قیصر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پارلیمنٹ میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد پر کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دوسری جانب دوران ملاقات کورونا کے باعث پارلیمانی سرگرمیاں جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے 25 نومبر کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیاگیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی مشترکہ طور پر کریں گے جب کہ اس میٹنگ میں تمام پارلیمانی لیڈرز مدعو ہوں گے۔25نومبر کو ہونے والے اجلاس میں پارلیمانی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں