تعلیمی اداروں کے اساتذہ پیر اور جمعرات کو اسکول آئیں گے، اعلان کر دیا گیا

لاہور (آئی ا ین پی ) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب میں اساتذہ پیر اور جمعرات کو آئیں گے، یہ فیصلہ ہم نے اس لیے کیا ہے کیونکہ اساتذہ کا اسکول کے ساتھ رابطہ رہنا بہت ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایشوز اسکول کے ساتھ آتے ہیں تو وہ رابطے میں رہ سکتے ہیں، اگر کسی اسکول میں 10

ٹیچرز ہیں تو 50فیصد پیر کو آئیں گے اور 50 فیصد جمعرات کو آئیں گے۔ مراد راس نے کہا کہ میں نے کمیٹی سے درخواست کی کہ اگر ہم اسکول بند کرنے جا رہے ہیں تو نوٹیفکیشن میں یہ ہونا چاہیے کہ پھر ان بچوں کو نہ مال جانے کی اجازت ہونی چاہیے، پارکس بھی بند ہونے چاہئیں، مارکیٹیں میں بھی انہیں جانے کی اجازت نہیں ہانی چاہیے کیونکہ بصورت دیگر یہ کرنے کا فائدہ کوئی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی دیکھا تھا کہ ایکدم پارک بھر جاتے ہیں کیونکہ سب کرکٹ کھیلنے آ جاتے ہیں، مالز بھر جاتے ہیں، مری اور نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں اور سب چھٹیاں منانے نکل جاتے ہیں تو میری ان سے درخواست تھی کہ اس مرتبہ اگر ہم اسکول بند کرنے جا رہے ہیں تو نوٹیفکیشن میں لکھا ہونا چاہیے کہ اگر کوئی بچہ مال میں آ رہا ہے تو اسے مال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے ایک بیماری کو سنبھالنا ہے، ایک مصیبت کو روکنا ہے تو یہ بہت ضروری ہے کہ صرف اسکول بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا بلکہ باقی چیزوں کو بھی ساتھ دیکھنا پڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close