نواز شریف کی والدہ کے انتقال سے قبل آخری میڈیکل رپورٹ کیا آئی تھی؟ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کر دیا

اسلام بآاد (پی این آئی)نواز شریف کی والدہ کے انتقال سے قبل آخری میڈیکل رپورٹ کیا آئی تھی؟ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کر دیا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور کچھ عرصے سے بیماری میں شد ت آچکی تھی۔میڈیا کے نمائندوں

کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ نواز شریف کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں لیکن کچھ دنوں سے وہ بہت زیادہ بیمار اور کمزور ہوگئی تھیں۔ کل رات ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کا ایک پھیپھڑا ٹھیک سے کام نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کیلئے بہت ہی تکلیف کا مقام ہے، ان کے والد صاحب کی سعودی عرب، بیوی اور والدہ کا یہاں انتقال ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close