وزیراعظم عمران خان نے ملک میں لاک ڈائون لگانے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جلسے کرکے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے، کیسز کی شرح یہی رہی تو مکمل لاک ڈاؤن پر مجبور ہوں گے اورنتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی،پی ڈی ایم این آر او کیلئے انسانی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے،واضح کردوں،یہ لاکھوں جلسے

کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں کوروناکی دوسری لہر تشویشناک ہے، 15 دن میں وینٹی لیٹرز پر کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا،وزیراعظم نے کہاکہ پشاور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا، کراچی 148 ،لاہور114 اور اسلام آباد میں 65 فیصد مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا،ملتان اور اسلام آباد میں کورونا وینٹی لیٹرز کی صلاحیت کو70 فیصد استعمال کیاگیا۔وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ دنیا بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہر ہے،بہت سے ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے،پی ڈی ایم اپنے جلسوں سے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے،کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے تو لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے،مکمل لاک ڈاؤن ہونے ،نتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم عائد ہو گی ۔وزیراعظم نے کہاکہ پی ڈی ایم این آر او کیلئے انسانی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے،واضح کردوں،یہ لاکھوں جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں