پی آئی اے نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی

کراچی (پی این آئی) کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی ایئرلائن (پی آئی اے)انتظامیہ نے ملازمین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی۔تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر پی آئی اے نے دفاتر میں حاضری کا لچکدار نظام متعارف کرا دیا ہے۔ چیف ہیومن

ریسورس نے حکم نامہ جاری کردیا۔نئے نظام کے تحت پی آئی اے ملازمین صبح 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک دفتر آسکیں گے۔صبح 8 بجے حاضری لگانےوالوں کی چھٹی ساڑھے چار بجے ہوگی جبکہ ساڑھے نو بجے حاضری لگانے والے ملازمین شام6 بجے گھر جا سکیں گے۔قومی ایئر لائن کے ملازمین کو یومیہ ساڑھے 8 گھنٹے حاضری کو یقینی بنانا ہوگا۔ لچکدار حاضری نظام ہیڈ آفس ٹریننگ سینٹر سیلز اور فیلڈ آفس کے لیے ہوگا۔ لچکدار حاضری نظام کا اطلاق پیر 23 نومبر سے کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے نے یہ اقدام کورونا کی تازہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے اٹھایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں