ہمسایہ ملک سے عجیب و غریب خبر آ گئی، کوبرا کے ڈسنے سے کورونا کا شکار شخص مفلوج اور نابینا ہو گیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کووڈ 19 کا سامنا کرنے والا شخص کوبرا نے ڈس لیا جس کے بعد کووڈ 19 کا شکار شخص مفلوج اور نابینا ہوگیا۔برطانوی فلای ادارے سے تعلق رکھنے والے آئن جونز بھارت کے شمال مغربی حصے کے ایک گاؤں میں کام کررہا تھا، جب ایک زہریلے کنگ کوبرا نے اسے ڈس لیا۔اس شخص کے

لیے ساتھیوں اور خاندان کی جانب سے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے بنائے گئے گو فنڈ می پیج کے مطابق برطانیہ کے علاقے آئل آف ویٹ سے تعلق رکھنے والے آن جونز بھارت میں ایک فلاحی ادارے کے لیے کام کررہے تھے، جس کا مقصد غربت کے شکار ہنرمندوں کی معاونت کرنا ہے۔آئن جونز کوبرا کے ڈسنے کے بعد سے آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ اس واقعے کے باعث کووڈ 19 کی پیچیدگیاں بھی بڑھ گی ہیں۔گو فنڈ می پیج پر جاری بیان کے مطابق سانپ کے ڈسنے کے وقت آئن دوسری بار کووڈ 19 کا سامنا کررہے تھے، جس کا وہ مارچ میں بھی شکار ہوچکے تھے، سانپ کے ڈسنے کے ساتھ معاملہ پہلے سے بھی زیادہ پیچیدہ ہوگیا۔بیان میں بتایا گیا کہ سفری پابندیوں کے باعث وہ گھر واپس نہیں آسکتے تھے اور اب انہیں بڑھتے طبی اخراجات کا سامنا ہے اور اسی لیے یہ پیج بنایا گیا ہے تاکہ فنڈز اکٹھا کرکے اخراجات کی ادائیگی کی جاسکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں