پاکستان کو سولہ ممالک نے قرضوں کی ادائیگی پر ریلیف دیدیا، شاندار خبر آگئی

ریاض (پی این آئی) پاکستان کا جی 20 ممالک سے مئی تا دسمبر 2020 کے لیے قرض ریلیف کا معاملہ طے پاگیا۔ پاکستان نے قرض ریلیف کے لیے 16 ممالک کے ساتھ 36 معاہدے مکمل کرلیے ہیں۔ ان معاہدوں کے ذریعے پاکستان نے 80 کروڑ ڈالر کا قرض ریلیف حاصل کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے چین سے

34 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، امریکا سے 12 کروڑ 83 لاکھ ڈالر، فرانس سے 17 کروڑ اورجرمنی سے 8 کروڑ61 لاکھ ڈالر کا ریلیف حاصل کیا۔ پاکستان کو سویڈن سے ایک کروڑ44 لاکھ اورکینیڈا سے 80 لاکھ ڈالرکا قرض ریلیف ملا۔پاکستان کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر قرض ریلیف کے لیے 5 ممالک سے مذاکرات جاری ہیں ، اس ضمن میں روس، جاپان، برطانیہ، یو اے ای اور سعودی عرب سےمعاہدے کیے جائیں گے۔ ان5 ممالک کے ساتھ 31 دسمبر 2020 تک مذاکرات مکمل ہوجائیں گے۔قرض ریلیف کے سلسلے میں پاکستان نےامریکا کے ساتھ 9، چین کے ساتھ 8، بیلجیئم، کینیڈا، سپین، نیدرلینڈزاور جرمنی کے ساتھ 2،2 معاہدے مکمل کیے ہیں۔ آسٹریلیا، فن لینڈ، فرانس، اٹلی، جنوبی کوریا ، کویت، ناروے، سوئٹزرلینڈ اور سویڈن کے ساتھ ایک ، ایک معاہدہ مکمل کیا ہے۔ پاکستان کو دوسرے مرحلے میں 80 تا 90 کروڑ ڈالر قرض ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ دوسرے مرحلے میں جنوری تاجون 2021 کے لیے قرض ریلیف کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں