پنجاب کے سرکاری محکمے لیسکو کے 4 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے، پنجاب پولیس، واسا، ایری گیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ، ٹی ایم او شالیمار کے ذمے کتنے ارب اور کتنے کروڑ روپے واجب الادا ہیں؟

لاہور(آئی این پی) پنجاب کے سرکاری محکمے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے سوا 4 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے۔لیسکو کی جانب سے تمام نادہندگان کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں اور ایک ہفتے میں واجبات کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔سی ای او لیسکو کے جاری کردہ احکامات

کے مطابق بل ادا نہ کرنے والے سرکاری محکموں کے کنکشنز منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔لیسکو کے مطابق واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی(واسا)ایک ارب 76 کروڑ 92 لاکھ 9 ہزار 439 روپے کا نادہندہ جبکہ ایری گیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ 40 کروڑ 33 لاکھ 39 ہزار 431 روپے کا نادہندہ ہے۔اسی طرح پنجاب پولیس کی جانب سے 35 کروڑ 8 لاکھ 41 ہزار 559 روپے کے بل ادا نہیں کیے گئے اور ٹی ایم او شالیمار کی جانب سے بھی 25 کروڑ 96 لاکھ 47 ہزار 846 روپے کے بل ادا نہیں کیے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں